کھیل
24 جون ، 2012

پشاور: نیشنل جونیئر ایج سوئمنگ چیمپئن شپ 27 جون سے شروع ہوگی

پشاور: نیشنل جونیئر ایج سوئمنگ چیمپئن شپ 27 جون سے شروع ہوگی

پشاور … نیشنل جونیئر ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ 27 جون سے پشاور میں شروع ہوگی، ایونٹ میں ملک بھر سے 100 سے زائد تیراک حصہ لیں گے۔ سیکریٹری سوئمنگ ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا آصف خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں 8 سال بعد نیشنل لیول کی چیمپئن شپ ہورہی ہے، جو 3 دن جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر ایج گروپ چیمپئن شپ میں انڈر 12، 14 اور 16 کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔ سینئر سوئمنگ چیمپئن شپ یکم جولائی سے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگی جو 3 روزہ جاری رہے گی، اس میں ملک بھر سے 100 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔

مزید خبریں :