کھیل
24 جون ، 2012

گال ٹیسٹ : 510 رنز کا ہدف، پاکستان کے 3 وکٹ پر 36 رنز

گال ٹیسٹ : 510 رنز کا ہدف، پاکستان کے 3 وکٹ پر 36 رنز

گال … گال ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار ہے، 510 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹ پر 36 رنز بنالئے اور اسے کامیابی کیلئے مزید 474 رنز درکار ہیں۔ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 5 وکٹ پر 48 رنز سے کیا، لیکن سری لنکن بولرز کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے مہمان ٹیم صرف 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یونس خان 29 اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایوب ڈوگر 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں پہنچنے میں ناکام رہے۔ سری لنکن بولر سوراج رندیو نے 4 کھلاڑیو ں کو آوٴٹ کیا۔ پاکستان ٹیم کو فالو آن دینے کے بجائے سری لنکا نے دوسری بار بیٹنگ کو ترجیح دی اور 5 وکٹ پر 137 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی، تلکارتنے دلشان 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، پاکستان جنید خان 3 وکٹ لے کر سب سے کامیاب بالر رہے۔ 510 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری اننگز کا بھی آغاز بھی مایوس کن رہا۔ کپتان محمد حفیظ 4، توفیق عمر 10 اور اظہر علی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹ پر 36 رنز بنالئے تھے۔ مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے مزید 474 رنز کی ضرورت ہے جبکہ سری لنکا اور فتح کے درمیان 7 وکٹیں حائل ہیں۔

مزید خبریں :