24 جون ، 2012
اسلام آباد … محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشیں شروع ہونے پر سیلاب کی پیش گوئی کی ہے تاہم 15 جولائی تک جنوبی پنجاب محفوظ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا باقاعدہ سلسلہ 15 جولائی سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا اس سے قبل پری مون سون میں اپر پنجاب میں بارشیں ہوں گی جبکہ جنوبی پنجاب میں بارشوں کا آغاز نہیں ہو گا اور اگر کہیں بارش ہوئی تو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب ڈی سی او ملتان زاہد اختر زمان کے مطابق انہوں نے واسا کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور فلڈ یا بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی نے بھی سیلابی بند کی مرمت کا کام مکمل کر لیا ہے۔