24 جون ، 2012
کراچی … جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ رفاہی اور فلاحی سرگرمیاں بھی پرائیوٹ سیکٹر کے تحت ہورہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی رفاہی تنظیم الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے تحت الخدمت اسپتال ناظم آباد میں بلڈ بینک کے افتتاح اور الخدمت ویمن اسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی تمام تر سرگرمیوں کامقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت ہی اصل معراج ہے، بے سہاروں کو سہارا فراہم کرنا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں۔