02 دسمبر ، 2016
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج کالام میں 84 میگاواٹ استعداد کے پن بجلی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی کابینہ کے اراکین بھی عمران خان کے ہمراہ ہونگے۔
پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت سستی ترین پن بجلی کی پیداوار کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور کالام میں 84 میگاواٹ استعداد کا منصوبہ پن بجلی کے پیداواری منصوبوں میں ایک اور بڑے منصوبے کا اضافہ ہے۔
پختونخوا حکومت اس سے قبل ایک سو سے زائد منصوبے مکمل کر چکی ہے۔