02 دسمبر ، 2016
امریکی سینیٹ نے ایران پر جوہری پروگرام کےسلسلےمیں عائد اقتصادی پابندیوں کے ایکٹ میں مزید 10 سال کی توسیع کی منظوری دیدی ہے،بل صدر براک اوباما کی حتمی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔
ان پابندیوں کے تحت امریکی کمپنیاں ایران کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتیں۔
اوباما انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں پابندیوں میں توسیع غیر ضروری اقدام ہے،ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنا تباہ کن ہوگا۔ اس سال کے اختتام پر پابندیوں کی مدت ختم ہونی تھی اور اب پابندیوں کے ایکٹ کو سینیٹ سے 99 ووٹوں سے منظوری حاصل ہوئی ہے جس کے بعد یہ ایکٹ صدر اوباما کے پاس دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔
ایکٹ نومبر میں ایوان نمائندگان سے منظورہوچکا ہے اور اب امید ہے کہ صدر اوباما اس پر دستخط کر دیں گے۔