پاکستان
24 جون ، 2012

لاہور میں آندھی سے موسم خوشگوار،پشاور میں ہلکی بارش کا امکان

لاہور میں آندھی سے موسم خوشگوار،پشاور میں ہلکی بارش کا امکان

لاہور…لاہور اور اسکے گرد ونواح میں جھلسادینے والی گرمی کے بعد گہرے بادلوں اورتیز آندھی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،شہری بے تابی سے بارش کا انتظار کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی سے کئی روز سے جاری گرمی کی لہر کم ہوگئی ہے ۔درجہ حرارت2 ڈگری سینٹی گریڈ گرنے سے گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ گہرے بادل چھانے سے انکے چہروں پر اطمینان کے سائے لہرانے لگے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کی رفتار 72کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اگلے24گھنٹے کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔دریں اثناء محکمہ موسمیات نے پشاور میں مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ پشاور میں اتوار کی دوپہر سے ہی مطلع ابرآلود ہے اور وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات پشاور کے مطابق شہر میں آج مختصردورانئے کے لیے ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ جب کہ خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاورسمیت صوبے کے مختلف شہروں میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہوائیں چلنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :