24 جون ، 2012
لاہور…25 جون کو میاں نوازشریف کی ماڈل ٹاوٴن کی رہائشگاہ 180ایچ کو مسلم لیگ نون کے صدر کا مرکزی دفتر بنا دیا جائے گا جس کا کل افتتاح کر دیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ مسلم لیگ ن کے صدر کل لاہور میں اپنے نئے دفتر کا افتتاح کریں گے جس میں میاں نوازشریف مستقل بیٹھا کریں گے اور پارٹی رہنماوٴں کے ساتھ ملاقاتوں اور کارکنوں کے مسائل کو سنا کریں گے ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن کا دفتر کروڑوں روپے کی مالیت سے تیار ہوا ہے جس میں جدید میڈیا مانیٹرنگ روم بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ دفتر میں میڈیا سینٹر ،کانفرنس ہال اور دیگردفاتر بنائے گئے ہیں تاہم قوی امکان یہی ہے کہ یہاں صرف میاں نواز شریف اور شہباز شریف بیٹھا کریں گے۔