کھیل
24 جون ، 2012

زمبابوے نے جنوبی افریقا کو ہرا کر 3ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ جیت لیا

زمبابوے نے جنوبی افریقا کو ہرا کر 3ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ جیت لیا

ہرارے … زمبابوے نے جنوبی افریقا کو فائنل میں 9 وکٹ سے ہراکر تین ملکی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ایونٹ میں زمبابونے جنوبی افریقا کو 2 مرتبہ شکست دی۔ ہرارے میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے 6 وکٹ پر 146 رنز بنائے۔ ڈوپلیسی نے 66 اور البی مورکل نے 34 رنز اسکور کیے۔ زمبابوے کی ٹیم 18 ویں اوور میں ایک وکٹ پر ہدف تک پہنچ گئی۔ ہملٹن مساکڈزا 58 اور برینڈن ٹیلر 59 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے، دونوں کے درمیان 118 رنز کی شراکت ہوئی۔ برینڈن ٹیلر مین آف دی میچ اور مساکڈزا مین آف دی سیریز قرار پائے۔ ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم بنگلہ دیش تھی۔

مزید خبریں :