03 دسمبر ، 2016
قطری شہزادے تلور کے شکار کے لیے بھکر کے صحرائے تھل کے علاقےماہنی پہنچ گئے، شکار کھیلنے والوں میں دو قطری شہزادوں سمیت شاہی خاندان کے12 افراد شامل ہیں۔
قطری شہزادے شیخ محمد بن جاسم اور شیخ حمد بن جاسم شاہی خاندان کے 12 افراد کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل آباد ایئر پورٹ پہنچے۔
ایئرپورٹ سے شاہی خاندان صحرائے تھل کے علاقے میں آباد خیموں کے شہر پہنچا، شاہی خاندان کا استقبال صوبائی اور ضلعی افسران نے کیا ۔