پاکستان
24 جون ، 2012

ریکوڈک منصوبہ: ٹی تھیان کمپنی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے پر غور

ریکوڈک منصوبہ: ٹی تھیان کمپنی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے پر غور

کوئٹہ … حکومت بلوچستان نے ریکوڈک منصوبے کی مکمل فزیبلیٹی رپورٹ جمع نہ کرانے کے حوالے سے ٹی تھیان کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے پر غور شروع کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ٹی تھیان کمپنی کو 2002ء میں معاہدے کے تحت ایکسپلوریشن لائسنس دیا گیا تھا جس کے تحت 436 مربع کلو میٹر علاقے کی فزیبلیٹی رپورٹ دینا تھی لیکن اس کمپنی نے 10 برسوں میں صرف 5 کلو میٹر رقبے کی فزیبلیٹی رپورٹ جمع کرائی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی اس قابل نہیں تھی کہ وہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبلیٹی رپورٹ دیتی، لیکن اس نے کئی برسوں تک بلوچستان کی معدنی دولت کا ضیاع کیا اور دوسری کمپنیوں کو یہاں کام کرنے نہیں دیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے ٹی تھیان کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائرکرنے پر غور شروع کردیا، جس کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی سربراہی میں قانونی ٹیم مشورے کررہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے ریکوڈک منصوبے میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے کرانے کابھی فیصلہ ہے۔

مزید خبریں :