24 جون ، 2012
ڈیرہ اسما عیل خان…ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ معلوم نہیں مولانا فضل الرحمن حکومت میں ہیں یا اپوزیشن کا حصہ ۔ ڈیرہ اسما عیل خان میں بستی دھپا نو الی میں گیس سپلا ئی کے منصو بے کی افتتا حی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک طرف مو لانا فضل الر حما ن چشمہ لفٹ کینا ل اور دو سرے تر قیا تی منصو بوں کے لئے حکو مت سے خصو صی فنڈ حا صل کر تے ہیں تو دوسری طرف حکو مت کے خلا ف وزیر اعظم کا الیکشن بھی لڑتے ہیں،انہوں نے کہاکہ علا قے میں ترقیا تی کا م وہ کرتے ہیں اور اعزا زمولانا حا صل کر نے کی کو شش کر تے ہیں ،روزے ہم رکھتے ہیں عید مولانا مناتے ہیں ،ڈپٹی اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پا رٹی نے پہلے بھی عوام کے لئے تر قیاتی کام کئے ہیں اور آئندہ بھی عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔