پاکستان
24 جون ، 2012

این سی ایچ ڈی کے ملازمین کا25جون سے احتجاجی تحریک کا اعلان

کوئٹہ…بلوچستان میں این سی ایچ ڈی کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں 25جون سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان این سی ایچ ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عباس نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی 2003سے پورے پاکستان میں کام کررہا ہے جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اکیس سو سے زائد ملازمین بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 18ترمیم کے بعد ملازمین کو بارہا وعدوں کے باوجود مستقلی کے احکامات جاری نہیں کئے جارہے ۔محمد عباس نے کہا کہ این سی ایچ ڈی کے ملازمین پیر 25جون سے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کریں گے۔اگر پھر بھی ہمارا مطالبہ نہیں کیا گیا تو یکم جولائی سے این سی ایچ ڈی کے دفاتر میں تالہ بندی اور بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی۔

مزید خبریں :