24 جون ، 2012
ڈیرہ غازی خان…سرائیکی صوبے کے قیام کی حمایت میں کوٹ مٹھن سے شروع ہونے والی لانگ مارچ ڈیرہ غازی خان پہنچ گیا ۔سرائیکی قومی اتحاد کے تحت الگ صوبے کے قیام کے لئے کوٹ مٹھن سے ڈیرہ غازی خان آنیوالے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکی قومی اتحاد کے سربراہ غلام فرید کوریجہ نے کہا کہ تخت لاہور اور بہاولپور صوبہ کی حمایت کرنے والے 7 کروڑ سرائیکیوں کے حقوق کو تسلیم کر لیں ورنہ آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب کے عوام مخالفین کا سیاسی جنازہ نکال دینگے۔ غلام فرید کوریجہ کا کہنا تھا کہ سرائیکی عوام لسانی، ثقافتی، تاریخی اور جغرافیائی بنیادوں پر سرائیکی صوبہ لینا چاہتے ہیں اور اگر کوئی ان کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو اب وہ ڈنڈے کے زور پر اپنا حق لینا جانتے ہیں۔