05 دسمبر ، 2016
شام کے شمالی شہر حلب میں باغیوں کا روسی فوج کے فیلڈاہسپتال پر راکٹوں سے حملے کے نتیجے میں ایک خاتون روسی ڈاکٹر ہلاک جبکے دو دیگر ساتھی شدید زخمی ہوگئی ہیں۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں اس حملے کی ذمہ داری باغیوں سمیت ان دہشتگردوں کی مسلسل حمایت کرنے والے ممالک امریکا، فرانس اور برطانیہ بھی اس حملے میں برابر کے شریک تصور کئے جاتے ہیں۔
اس سے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان اِسی ہفتے ہونے والے مذاکرات میں شام کے شہر حلب کے مشرقی حصے سے تمام باغیوں کے انخلاء پر ڈِیل ہو سکتی ہے۔
لاروف نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ اس طرح کی ڈیل ہو جانے کے بعد جو باغی مشرقی حلب میں رُکے رہنے پر اصرار کریں گے، اُنہیں دہشت گرد تصور کیا جائے گا اور روس اُن کے خلاف شامی فوج کے آپریشن میں مدد دے گا۔