کاروبار
25 جون ، 2012

ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز 3روز کیلئے بند

ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز 3روز کیلئے بند

ملتان … ملتان میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ریجن بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن تین روز کے لئے بند کر دئے گئے ہیں سی این جی کی بندش سے سی این جی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملتان ریجن میں ڈیرہ غازی خان، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، خانیوال، وہاڑی اور میاں چنوں کے دو سو سے زائد سی این جی اسٹیشن آج صبح چھ بجے بند کر دئے گئے ہیں سی این جی کی بندش سے سی این جی پر چلنے والی کمرشل گاڑیوں کے مالکان کرائیوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ سی این جی صارفین مہنگا فیول استعمال کرنا پڑ رہا ہے سی این جی کی تین روزہ بندش پر شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش موسم کی تبدیلی کا بہانا بنا کر شروع کیا گیا تھا اب جبکہ موسم گرما شروع ہو چکا ہے اس کے باوجود گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :