پاکستان
07 دسمبر ، 2016

احمد جنجوعہ کے اہلخانہ اسلام آباد روانہ، صدف فاروق کے2 بیٹے ہیں

احمد جنجوعہ کے اہلخانہ اسلام آباد روانہ، صدف فاروق کے2 بیٹے ہیں

 

فہیم صدیقی ...حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں جاں بحق ہونے والے فرسٹ آفیسراحمد جنجوعہ کے اہل خانہ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق فرسٹ آفیسر احمد منصور جنجوعہ کا تعلق کراچی سے ہے،ان کی والدہ اور بہن اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں۔

اسی حادثے کی شکار ایئرہوسٹس صدف فاروق کا تعلق کلر سیداں کےنواحی علاقے نوتھیہ شریف سے تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے 8 سال قبل پی آئی اے میں بطور ایئر ہوسٹس شمولیت اختیارکی تھی،صدف فاروق کے2 بیٹے ہیں۔

مزید خبریں :