پاکستان
07 دسمبر ، 2016

طیارہ حادثہ، وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم

طیارہ حادثہ، وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم

 

حویلیاں کے قریب پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم اور فعال کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے پی کے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو طیارہ حادثے کی تمام میتیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایوب میڈیکل کمپلیکس میں سہولت سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میتوں کی شناخت اور ٹرانسپورٹیشن ڈسٹرکٹ اسپتال سے کی جائے گی، وزات داخلہ نے ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں کے لیے این ڈی ایم اے کے سپرد کر دیے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ نادراکی موبائل بائیو میٹرک ٹیمیں حادثے کی جگہ پر روانہ کر دی گئی ہیں جو میتوں کی شناخت کریں گی۔

مزید خبریں :