پاکستان
07 دسمبر ، 2016

ایک انجن میں کچھ مسئلہ تھا، سیکریٹری سول ایوی ایشن

ایک انجن میں کچھ مسئلہ تھا، سیکریٹری سول ایوی ایشن

 

سیکریٹری سول ایوی ایشن ڈویژن عرفان الٰہی کا کہنا ہے کہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ایک انجن میں کچھ مسئلہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حتمی تعین تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گا، اسلام آباد پہنچنے سے کچھ پہلے طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، پائلٹ نے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ایمرجنسی کال کی تھی ۔

سیکرٹری ایوی ایشن نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر حادثے کی معلومات کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، سول ایوی ایشن کا سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ حادثے کی تحقیقات کرے گا۔

مزید خبریں :