25 جون ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی وڈ کے دبنگ خان یعنیسلمان کو اپنے چہرے اور صحت کی فکر لاحق ہوگئی ہے کیونکہ نے ڈاکٹرز نے اُنہیں ایکشن فلموں میں کام کرنے سے منع کردیا ہے ، سلمان خان کو اُن کے ڈاکٹرز نے خبردار کردیاہے کہ چہرے پر لگا ایک بھی پنچ، اُن کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ جس فلم میں سلمان خان کا پنچ ہو، بس اسے ، ہٹ ہی سمجھا جاتا ہے ،سلمان خان کی نئی فلموں دبنگ ٹو، شیر خان ، اور کک میں بھی ان کے مداحوں کوخوب ایکشن اور فائٹ دیکھنے کو ملے گی،جس میں سلمان کے باڈی ڈبلز ایکشن کے لیے دنیا کے ماہراسٹنٹ اور ڈائریکٹر ہائرکیے گئے ہیں۔لیکن ڈاکٹرزکے مشورے کے بعد اِ ن فلموں کا کیا ہوگایہ تو خود سلمان خان ہی بتائیں گے۔