کھیل
08 دسمبر ، 2016

بھارت اور انگلینڈ آج سے ممبئی ٹیسٹ میں مدمقابل ہونگے

بھارت اور انگلینڈ آج سے ممبئی ٹیسٹ میں مدمقابل ہونگے

 

بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج سے ممبئی میں چوتھا ٹیسٹ شروع ہورہا ہے۔ انگلش ٹیم 0-2کے خسارہ کم کرکے کم بیک کیلئے کوشاں ہوگی۔

وانکھیڈے اسٹیڈیم کی پچ میں اتنا ٹرن نہیں ہوگا، جس کا سامنا انگلینڈ کو اب تک دورہ بھارت میں رہا ہے۔ دریں اثنا میچ سے قبل میزبان سائیڈ کو فٹنس مسائل لاحق ہوگئے ہیں۔

اجنکیا رہانے انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ فاسٹ بولر محمد شامی کی شرکت بھی غیر یقینی ہے۔ رہانے کی جگہ منیش پانڈے، جبکہ شردل ٹھاکر کو شامی کے بیک اپ کے طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب بیٹسمین کیٹن جیننگز ممبئی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی طرف سے ڈیبیو کریں گے۔

مزید خبریں :