دنیا
08 دسمبر ، 2016

اسرائیل اور بھارت کا سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

اسرائیل اور بھارت کا سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

اسرائیل اور بھارت کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوگیا۔

اسرائیلی وزیر ٹیکنالوجی نے نئی دلی میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی اور معاہدے پر دستخط کئے، دونوں ملک مشترکہ سائنسی منصوبوں پر اگلے سال دس لاکھ ڈالر خرچ کریں گے۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل بھارت کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی تعاون بڑھا رہا ہے، گزشتہ ماہ اسرائیلی صدر نے بھارت کا دورہ کیا تھا، اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدے طے پائے تھے۔

 

مزید خبریں :