09 دسمبر ، 2016
مودی سرکار نے جعلی نوٹوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پلاسٹک کی کرنسی بنانے کا اعلان کردیا۔
بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا ہے کہ دس روپے والے پلاسٹک کے ایک ارب نوٹوں کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔پلاسٹک کے نوٹوں کی اوسط عمر پانچ سال ہوتی ہے اور ان کی نقل تیار کرنا بھی بہت مشکل ہے۔
یہ نوٹ کاغذ کے نوٹوں سے زیادہ شفاف ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ پلاسٹک کے نوٹ پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں متعارف کرائے گئے تھے۔