دنیا
09 دسمبر ، 2016

افغانستان میں قیام امن،طالبان کی امریکاکو مشروط پیشکش

افغانستان میں قیام امن،طالبان کی امریکاکو مشروط پیشکش

طالبان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکی فوجوں کے انخلا، امریکا سے براہ راست مذاکرات سمیت چار مطالبات پیش کردیے۔

قطر میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوجوں کا موجود ہونا خانہ جنگی کی سب سے اہم وجہ ہے۔

انہوں نے قیام امن کے لیے غیرملکی افواج کا انخلا، طالبان رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے خارج کرنے، امریکا سے براہ راست مذاکرات اور قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کو سرکاری حیثیت دینے کا مطالبہ کیا۔

 

مزید خبریں :