25 جون ، 2012
ڈینور… امریکی ریاست کولوریڈو میں جنگلات میں لگنے والی آگ نے گیارہ ہزار افراد کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق کولوریڈو کے مقام پائیکس پیک کے نزدیک جنگلات میں آگ پوری شدت سے بھڑک رہی ہے۔ آگ کیشعلے انتہائی بلند ہیں جبکہ دھویں کے گہرے بادلوں نے آس پاس کی آبادیوں میں اندھیرا پھیلا دیا ہے۔ اِس علاقے جہاں ڈھائی ہزار ایکڑ پر مبنی پائیک نیشنل فورسٹ پارک موجود ہے سے جنگلی آگ کی وجہ سے انتظامیہ نے گیارہ ہزار لوگوں کو گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ پائیکس کی چوٹی کے نزدیک جنگلی آگ 20 مختلف مقامات سے بھڑکی مل کر ایک ہوگئی۔ قریبی ریاست اٹاہ میں بھی جنگلی آگ نے 2500 لوگوں کو بے گھر کردیا ہے۔ انتظامیہ نے آگ کو والڈو کنین کا نام دیا ہے۔ جو248 گھروں کو جلا چکی ہے۔