دنیا
25 جون ، 2012

سمندری طوفان ڈیبی نے فلوریڈا کے ساحل کی طرف رخ کرلیا

ہوسٹن … خلیج میکسیکو کے سمندری طوفان ڈیبی نے ریاست فلوریڈا کے ساحل کی طرف رخ کرلیا۔ امریکی میڈیاکے مطابق ڈیبی کی آمد کے پیش نظر وہاں موجود تمام آئل پلیٹ فارم اور گیس کی پیداوار بند کردی گئی ہے۔ اس وقت طوفان تیزی سے فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ طوفان کی ہواؤں کی رفتار 60میل فی گھنٹہ 97) کلو میٹر) تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیبی اب اس زیادہ زور نہیں پکڑے گا۔ ڈیبی کے ساحل سے ٹکرانے سے 2 سے 4انچ بارش متوقع ہے۔ یاد رہے کہ فلوریڈا کے ساحل سمندر میں امریکا کی تیل تنصیبات سے کل پیداوار کا 20فیصد پیدا ہوتا ہے۔

مزید خبریں :