25 جون ، 2012
طرابلس… تیونس نے لیبیا کے سابق وزیراعظم البغدادی علی المحودی کو کولیبیا کی عبوری انتظامیہ کے حوالے کردیا۔البغدادی قذافی کے دور کے پہلے اعلیٰ سرکاری عہدایدار ہوں گے جو اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کریں گے۔ لیبیا کے عبوری وزیراعظم عبدالرحیم الخطیب نے کہا ہے کہ البغدادی کو جوڈیشنل پولیس کے حوالے کرکے جیل بھجوا دیا گیا ہے ،اُن پر لیبیا کے عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے الزامات ہیں۔ لیبیا کی عبوری انتظامیہ نے 62 سالہ البغدادی سے کسی کو ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق البغدادی کو لاٹھی اور پولیس اہلکاروں کے سہارے چلا کر جیل لے جایا گیا۔ ان کو تیونس سے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری چیف آف سٹاف ‘ جوڈیشنل پولیس اور ڈاکٹر کی معیت میں لیبیا لایا گیا۔