10 دسمبر ، 2016
جرمنی نے تارکین وطن کی واپسی میں مدد فراہم کرنے کے لیے 15 کروڑ یورو مختص کیے ہیں،2015ءمیں جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے 9لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
جرمن وزیر برائے ترقیاتی امور گیرڈ مولر نے آؤگسبرگر الگمائن نامی اخبار کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر اپنے ملکوں کی طرف لوٹنے والے مہاجرین کے علاوہ سیاسی پناہ کے ناکام درخواست دہندگان کی واپسی سے متعلق پروگرام پر آئندہ تین برس کے لیے سالانہ پانچ کروڑ یورو مختص کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ امدادی رقوم عراقی، افغان اور بلقان خطے سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی واپسی کے لیے خرچ کی جائے گی۔
مولر نے بتایا کہ امداد سے متعلقہ مہاجرین اپنے ملکوں میں نئی زندگیاں شروع کر سکیں گے، ہم انہیں تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت، ملازمت اور دیگر سہولتوں کی پیشکش کر سکتے ہیں۔