دنیا
25 جون ، 2012

چین کا 2020ء تک اپنا خلائی اسٹیشن بنانے کے عزم کا اعادہ

بیجنگ …چین نے 2020ء تک اپنا خلائی اسٹیشن بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے ترجمان ووپنگ نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ زمین کے گرد مدار میں خلائی اسٹیشن بنانے میں خلائی مشنز کے خلائی اسٹیشن سے منسلک ہونے کی ٹیکنالوجی بے حد اہمیت رکھتی ہے اور چین نے زمین کے گرد مدار تک انسان بردار خلائی مشن بھیج کر اور ایک تجرباتی ماڈیول مدار میں چھوڑ کر اس ٹیکنالوجی پر عبور کا ثبوت فراہم کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسان بردارخلائی مشن شین ژو9 کے تین رکنی عملہ میں سے پہلی خاتون خلاباز لیویانگ نے خلائی چہل قدمی کی مشق بھی کی، وہ دو منٹ تک وقفہ میں تجرباتی ماڈیول سے علیحدہ ہوکر400 میٹر کے فاصلے تک گئی اور دوبارہ ماڈیول پر واپس آئی ۔ انہوں نے کہا کہ شین ژو 10نامی مشن کے ذریعہ مزید خلا بازوں کو زمین کے گرد مدار تک بھیجا جائے گا۔

مزید خبریں :