پاکستان
11 دسمبر ، 2016

اشرف غنی کے صدر بننے پر ملا موقع حکومت نے کھو دیا،حنا کھر

اشرف غنی کے صدر بننے پر ملا موقع حکومت نے کھو دیا،حنا کھر

 

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کے صدر بننے کے بعد پاکستان کو دیا گیا موقع حکومت نےکھو دیا،افغان حکومت پہلے اپنے باشندے واپس لے جائے پھر پاکستان میں رہ جانے والوں کیخلاف کارروائی کے لیے کابل کا مطالبہ جائز ہوگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی جب حکومت میں آئے تو انہوں نے بے حد کوشش کی کہ پاکستان کے قریب ہوسکیں تاہم پاکستان نے وہ موقع گنوا دیا۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ اشرف غنی پاکستان کی دیرینہ خواہشات پوری کرنے پر راضی تھے ،وہ ٹرانزٹ کی فیس بھی کم کرنے پر تیار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بارڈر اور سیکورٹی کا تعلق ہے تو اس میں فوج کا جائز کردار ہے، لیکن جہاں تک ’اکنامک اینگیج منٹ‘ کی بات ہے تو یہ سب کچھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان حکومت کو پاکستان سے افغان شہریوں کو وطن واپس لے جاناہوگا ،پھرپاکستان میں رہ جانے والوں کیخلاف افغان حکومت کاکارروائی کا مطالبہ جائز ہوگا۔

مزید خبریں :