پاکستان
11 دسمبر ، 2016

ترکی میں دھماکے، وزیراعظم نواز شریف کا اظہار مذمت

ترکی میں دھماکے، وزیراعظم نواز شریف کا اظہار مذمت

 

وزیراعظم نوازشریف نے ترکی کے شہر استنبول میں دہشتگرد حملے پر اظہار افسوس اور مذمت کیاہے ۔

وزیراعظم ہائوس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

دفتر خارجہ نے بھی ترکی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے ۔

جاری بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکی کے شہراستنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے، اس دُکھ کی گھڑی میں پاکستان ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں :