پاکستان
11 دسمبر ، 2016

پاناما پر عدالتی جنگ لڑیں اور عوامی کچہریاں بھی لگائیں گے، نعیم الحق

پاناما پر عدالتی جنگ لڑیں اور عوامی کچہریاں بھی لگائیں گے، نعیم الحق

 

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کو دوبارہ دلائل دیں گے،پاناماکیس پر عدالتی جنگ کے ساتھ ساتھ عوامی کچہریاں بھی لگائیں گے ،اس سلسلے میں منگل کو پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں عمران خان ٹی 20 سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاناما کیس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے تھے، نئے بینچ کی تشکیل سے مایوسی ضرور ہوئی تاہم امید ہے فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آئے گا ۔

انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان جلد مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ پارٹی رہنما بھی علاقائی سطح پر اجتماعات کا انعقاد کریں گے ۔

مزید خبریں :