پاکستان
11 دسمبر ، 2016

بلاول کے4 مطالبات پارلیمنٹ کو مضبوط کرتے ہیں،مراد علی شاہ

بلاول کے4 مطالبات پارلیمنٹ کو مضبوط کرتے ہیں،مراد علی شاہ

 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے چاروں مطالبات آئینی ،قانونی اور جمہوری کیے ہیں ،وفاق ان کے مطالبات تسلیم کرلے گی، مطالبات سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی،وفاقی حکومت جلد سے جلد نیامالیاتی کمیشن لائے۔

سید مراد علی نے گڑھی خدا بخش پہنچنے کےبعد شہید بےنظیر بھٹو اور دیگر کے مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو زردای کے 4مطالبات آئینی،قانونی اور جمہوری ہیں ،مطالبات کا مقصد ذاتی مفادات حاصل کرنا نہیں بلکہ آئینی اداروں کو مضبوط کرنا ہے ۔

انہوں نے سندھ کابینہ میں تبدیلی کا امکان مستردکردیا اور کہا کہ وفاقی حکومت جلد سے جلد نیامالیاتی کمیشن لائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ کو مضبوط کرنےکےلئے کام کر رہے ہیں ،امید ہے کہ وفاقی حکومت بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات تسلیم کر لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے متعلق پارٹی کی سی ای سی میں فیصلہ کیاجائےگا،وطن واپسی کےلیےآخری فیصلہ خود سابق صدر آصف علی زرداری کریں گے۔

مزید خبریں :