11 دسمبر ، 2016
وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 14دسمبر جبکہ سینیٹ کا اجلاس 19 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کے لیے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سمری منظوری کے لیے صدر کو بھجوا دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کےاجلاسوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر قومی امور پر بحث ہوگی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اپوزیشن کی درخواست پر سینیٹ کا اجلاس 15دسمبر کو بھی طلب کیا گیاہے۔ چیرمین سینیٹ کی طرف سے طلب کیا گیا اجلاس جمعرات کو سہ پہر 3بجے ہوگا۔