11 دسمبر ، 2016
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ ریاستی ادارے آئین کے دائرے میں کام کررہے ہیں، کراچی 25 سال آسیب کا شکار رہا ، اب وہ آسیب چھٹ رہا ہے، ہم بانیان پاکستان کے خواب پورے نہیں کرپائے ۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی، انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ریاستی ادارے آئین کے دائرے میں رہ کر کام کررہے ہیں، اعلیٰ عدلیہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے دیتی ہے، کچھ لوگوں نے قوم کا وقت ضائع کیا ہے۔