دنیا
12 دسمبر ، 2016

نائیجیریا : چرچ کی چھت گرنے سے 200افراد ہلاک

نائیجیریا : چرچ کی چھت گرنے سے 200افراد ہلاک

جنوبی نائیجیریا میں ایک زیرتعمیر چرچ کی چھت گرنے سے 200افراد ہلاک ہوگئے، نائیجیریا کی یونیورسٹی آف اویو ٹیچنگ اسپتال نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے مردہ خانے مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔

نوجوانوں کے رہنما ایدیکان پیٹرز کا کہنا ہے کہ کئی افراد کی لاشیں اویو شہر کے دیگر پرائیویٹ اسپتالوں کے مردہ خانوں میں رکھی ہوئی ہیں،خبر رساں ادارےکے مطابق مذہبی تنظمیوں کے مطابق رینرز بائبل چرچ ابھی زیر تعمیر تھا اور مزدور اس کے بانی اکان ویکس کو بشپ کے منصب پر فائز کرنے کے لیے ہونے والی تقریب سے قبل تعمیراتی کام مکمل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

اس تقریب میں خود اکان ویکس اور نائیجیریا کی ریاست اکوا آئیبوم کے گورنر اڈوم ایمانوئیل بھی تقریب میں شریک تھے تاہم یہ دونوں شخصیات حادثے میں محفوظ رہے،واقعے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کہیں تعمیر کے دوران عمارتی اصولوں پر سمجھوتا تو نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں کرپشن کی وجہ سے عمارتوں کے منہدم ہونے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

 

مزید خبریں :