پاکستان
25 جون ، 2012

پنجاب پولیس کو کرائم سین انویسٹی گیشن کی 50 کٹس مہیا

لاہور…اقوام متحدہ کی جانب سے پنجاب پولیس کو کرائم سین انویسٹی گیشن کی 50 کٹس مہیا کی گئی ہیں، یونائیٹڈ نیشنز آفس آن ڈرگز اینڈ کرائم کی جانب سے پنجاب پولیس کے افسران کے لئے 8 روز ہ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں کرائم سین کو محفوظ کرنے کے بارے میں مختلف نکات سے آگاہ کیا گیا ، کورس میں شریک اہلکاروں کے لیے چوہنگ پولیس کالج میں ایک تقریب بھی ہوئی جس میں ایڈیشنل آئی جی ملک خدا بخش اعوان اور سابق آئی جی طارق مسعود کھوسہ نے شرکت کی، یو این او آفس کی طرف سے تربیت دینے والے ٹرینرز نے شرکت کی،تقریب میں افسران اور اہلکاروں میں کٹس تقسیم کی گئیں۔

مزید خبریں :