25 جون ، 2012
اسلام آباد … بحریہ ٹاوٴن کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاوٴن کے خلاف فوجداری مقدمات میں افراد بری ہو چکے ہیں، اب دوبارہ تفتیش مناسب نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے زاہد بخاری نے کہا کہ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان کی بینچ سے علیحدگی کے بعد بحریہ ٹاوٴن کے مقدمات کی سماعت 2 کی بجائے 3 رکنی بینچ میں کرنے کی درخواست کی ہے۔ زاہد بخاری نے کہا کہ ایف آئی اے نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انہیں سیکیورٹی گارڈ فیاض کے قتل سے متعلق شواہد نہیں ملے۔