پاکستان
25 جون ، 2012

لوئر دیر : سرحد پار سے حملہ، 13 فوجی شہید، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

لوئر دیر : سرحد پار سے حملہ، 13 فوجی شہید، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد … لوئر دیر میں سرحد پار سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کے حملے میں 13 اہلکار شہید ہوگئے، پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ عسکری حکام کے مطابق لوئر دیر میں سرحد پار سے شرپسندوں نے 2 راکٹ فائر کیے اور اسنائپر فائرنگ بھی کی، مقابلے میں 6 فوجی شہید جبکہ 11 لاپتہ ہو گئے، لاپتہ ہونے والوں میں 7 کو شہید کر دیا گیا، جن کی گردنیں کاٹ دی گئیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ رات 100 سے زائد شرپسندوں کا پاکستانی پیٹرولنگ پارٹی سے مقابلہ ہوا، جس میں 14 شرپسند مارے گئے۔ عسکری حکام کے مطابق پاک فوج نے افغانستان میں شر پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

مزید خبریں :