14 دسمبر ، 2016
جرمنی ایسے افغان مہاجرین کے پہلے گروپ کو افغانستان واپس بھیج رہا ہے جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔ سیاسی پناہ کے متلاشی ان 50 افغانوں کو فرینکفرٹ ایئر پورٹ سے کابل روانہ کیا جائے گا۔
سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے والے افغان باشندوں کی یہ واپسی کابل اور برلن کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت عمل میں آ رہی ہے۔
جرمنی کے مہاجرین اور تارکین وطن کے وفاقی دفتر کے اعداد وشمار کے مطابق رواں برس شامی باشندوں کے بعد سب سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں افغان شہریوں کی طرف سے موصول ہوئیں۔