دنیا
14 دسمبر ، 2016

5 ماہ میں پیلٹ گن کی فائرنگ سے 6 ہزار کشمیری شدید زخمی

5 ماہ میں پیلٹ گن کی فائرنگ سے 6 ہزار کشمیری شدید زخمی

مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم ڈھانے والی قابض فورسز نے نہتے کشمیریوں پر 5 ماہ کے دوران پیلٹ گنوں کی اندھا دھند فائرنگ کی اور 6 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شدید زخمی کیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پانچ ماہ کے دوران 6 ہزار سے زائد کشمیریوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، جس میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں ۔ جس کے باعث سیکڑوں افراد ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے۔

پیلٹ گنوں کا نشانہ بننے والے زیادہ تر عام راہ گیر ہیں، اپنے گھر کی کھڑکی میں کھڑی 14 سالہ انشا مشتاق کو چہرے پر 100 سے زائد چھرے آ کر لگے۔جس سے وہ دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئی،ایک فوٹو جرنلسٹ زوہیب مقبول مظاہرے کے دوران تصویر لیتے ہوئے پیلٹ گن کا نشانہ بنایا گیا۔

مقبوضہ وادی میں بڑھتے ہوئے مظالم پر بین الاقوامی ادارے بھی چلا اٹھے اور ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر عالمی اداروں نے فوری پیلٹ گنوں کے استعمال کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

 

مزید خبریں :