پاکستان
25 جون ، 2012

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کراچی … کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ، پر تشدد واقعات اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 6افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے جبکہ لڑکی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ نیو کراچی کے علاقے گودھرا کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی نمبر اے آر ڈبلیو 098پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے اور اہلسنت و الجماعت کے ترجمان کے مطابق وہ ان کا کارکن تھا۔ بلدیہ ٹاوٴن اور سعید آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔ رامسوامی سے ایک شخص کی لاش ملی جسے اغواء کرکے قتل کیا گیا۔ مچھر کالونی میں ماہی گیر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ شاہ فیصل کالونی کے علاقے عظیم پورہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ گلستان جوہر میں فوٹواسٹوڈیو میں ڈکیتی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر کے 2 افرادکو زخمی کردیا۔ ملیر جناح اسکوائر کے قریب فائرنگ سے 14 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ لیاری اور شیر شاہ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :