پاکستان
25 جون ، 2012

گلگت بلتستان کا 19 ارب 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا

گلگت بلتستان کا 19 ارب 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا

گلگت … صوبہ گلگت بلتستان کا 19 ارب 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کا سالانہ بجٹ پیش کردیا گیا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر وزیر بیگ کی صدارت میں ہوا۔ صوبائی وزیر خزانہ محمد علی اختر نے 19 ارب 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 11ارب اور ترقیاتی اخراجات کیلئے 8 ارب 3 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کے سبب حکومت کو ایک ارب 26 کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ بجٹ میں صحت کیلئے 25 کروڑ 76 لاکھ جبکہ تعلیم کیلئے 36 کروڑ 19 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس سال 6 ہزار مزید نئی اسامیاں بھی پیدا کی جائیں گی۔

مزید خبریں :