پاکستان
25 جون ، 2012

اپنی حکومت میں پٹواری کلچر سے نجات کا منصوبہ بنایا تھا ،چوہدری ظہیر

اپنی حکومت میں پٹواری کلچر سے نجات کا منصوبہ بنایا تھا ،چوہدری ظہیر

لاہور … مسلم لیگ ق پنجاب کے پارلیمانی لیڈر چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ پنجاب میں پٹواری کلچر سے نجات کیلئے لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا منصوبہ 2006ء میں بنا یا گیا تھا، موجودہ حکمرانوں نے اس منصوبے کی اہمیت کو دھندلا کر رکھ دیا ہے۔ مسلم لیگ ہاوٴس میں ارکان پنجاب اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو میں چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ لینڈ کمپیوٹرائزیشن منصوبہ کیلئے پہلی بار 2006ء میں پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسی دور میں آئی ٹی کی وزارت بھی قائم کی گئی، ورلڈ بینک نے ساڑھے 5 ارب روپے دیئے اور ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین کو کمپیوٹر کی تعلیم دی گئی۔ چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ پرویز الٰہی دور میں ایک مربوط آئی ٹی ویژن بھی دیا گیا۔

مزید خبریں :