15 دسمبر ، 2016
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے تمام فریقوں سے غیر مشروط بات چیت اور پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات سے ہی مسئلے کا پائیدار حل نکل سکتا ہے۔
سابق بھارتی وزیر یشونت سنہا کی قیادت میں وفد سے گفتگو کے دوران فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت کو مذاکرات اور مفاہمت میں اب دیر نہیں کرنی چاہیئے۔ بھارتی حکومت یہ اعتراف کرنے سے انکاری ہے کہ کشمیر میں سیاسی مسئلہ ہے۔
بھارتی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اس کے انکار سے پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور پاکستان سے جامع مذاکرات کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا۔