25 جون ، 2012
اسلام آباد…وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف نے اپنی کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس کل وفاقی دار الحکومت میں طلب کیا گیا ہے جس میں توانائی بحران اور اس کے خاتمے کے امکانات پر غور کیا جائے گا جبکہ ملک میں امن و امان کی صورت حال پر بھی غور کیا جائے گا ۔