25 جون ، 2012
کراچی … سندھ اسمبلی نے مالی سال 2012-13ء کا بجٹ منظور کرلیا، بجٹ کی منظوری پر ایوان میں جئے بھٹو اور زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے لگائے گئے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نثار کھوڑو کی زیر صدارت 8 گھنٹہ تک جاری رہا، اجلاس میں اراکین نے سال 2011-12ء کے ضمنی بجٹ کی بھی منظوری دیدی، آئندہ مالی سال کیلئے 5 کھرب 42ارب 47 کروڑ 78 لاکھ روپے کے 59 مطالبات زر کی منظوری دی گئی۔ رواں مالی سال کے ضمنی بجٹ کیلئے ایک کھرب 50 ارب 33کروڑ 59 لاکھ روپے کے 56 مطالبات زر کی منظوری بھی دی گئی۔