کاروبار
17 دسمبر ، 2016

کراچی کے صنعتی زونز میں ترقیاتی کام ہونگے،منظور وسان

کراچی کے صنعتی زونز میں ترقیاتی کام ہونگے،منظور وسان

 

سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ شہر کے چار صنعتی زونز میں ترقیاتی کام ہوںگے، کام صنعتکار کرائیں گے پیسہ حکومت سندھ دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صنعتکاروں سےملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر کے ساتھ ملاقات میں سینیٹر عبدالحسیب، شمیم فرپو، مسعود نقی، زید بشیر ، اختر اسماعیل اور سیکریٹری انڈسٹریز عبدالرحیم سومرو شریک تھے۔

ملاقات کے دوران طے پایا کہ کورنگی، لانڈھی، فیڈرل بی ایریا اور نارتھ کراچی انڈسٹریل زون میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی ہوں گے۔

ترقیاتی کام صنعتی زونزکے ڈویلپمنٹ بورڈ کی نگرانی میں ہوں گے، جو 2006 میں وضع کئے گئے طریقہ کار کے تحت کام کریں گے۔

منظور وسان نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ صنعتی علاقوں میں ترقیاتی کام صنعتکاروں کی نگرانی میں ہوں ،فنڈنگ البتہ سندھ حکومت کے ذمے داری ہوگی۔

صنعتکاروں نے فنڈز کی منتقلی محکمہ خزانے سے ڈویلپمنٹ بورڈ میں منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔

مزید خبریں :