پاکستان
17 دسمبر ، 2016

طیارہ حادثہ: جاں بحق 11 میتیں چترال پہنچادی گئیں

طیارہ حادثہ: جاں بحق 11 میتیں چترال پہنچادی گئیں

 

پی آئی اے طیارے حادثے میں جاں بحق 11 افراد کی میتیں سی 130 کے ذریعے چترال پہنچادی گئیں ، ایک ہی خاندان کے 6افراد کی بچ جانے والی حسینہ گل بھی ساتھ ہے۔

حادثے میں مرنے والے 3 غیر ملکیوں کی میتیوں کی حوالگی کے لیے انتظامیہ غیر ملکی سفارت خانوں سے رابطے میں ہے ۔

حویلیاں کے نزدیک طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے چترال کے 11افرادکی میتیں انتظامیہ نے آج صبح لواحقین کے حوالے کیں۔ اس کے بعد پاکستانی مسافروں کی میتوںکی منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

چترال سے تعلق رکھنے والے 11 جاںبحق افراد کی میتیں نور خان ائیر بیس سے چترال بھیجی گئیں ۔ میتوں کی منتقلی کے لئے سی 130 کا بندو بست کیا گیا تھا۔

پمز انتظامیہ کے مطابق میتیوں میں سے 6 کا تعلق چترال کے ایک ہی خاندان سے ہے۔ ان میں گل نورانی، مرزا گل،ثمینہ گل،
زاہدہ پروین، فرحان علی،حسن علی شامل ہیں ۔

ایک ہی خاندان کے 6افراد کی واحد بچ جانے والی حسینہ گل بھی اپنوں کی تدفین کے لیے چترال گئیں ۔

چترال سے تعلق رکھنے والے احترام الحق، عائشہ عثمان، محمد علی خان، محمد خان اور سلمان زین العابدین کی میتیں بھی لواحقین کے حوالے کر دی گئیں ۔

پمز انتظامیہ کے مطابق 3 غیرملکی افراد کی میتیں پمز سرد خانے میں ہی موجود ہیں،انتظامیہ غیر ملکی افراد کی میتوں کی حوالگی کے لئے متعلقہ سفارتخانوں سے رابطے میں ہے۔

مزید خبریں :