17 دسمبر ، 2016
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایوان میں آنا ویلکم سائن ہے،جو بھی بات کرنا ہے ،اسمبلی میں آکر کریں،ان کا آنا ایک اچھا عمل اور شگون ہے،ویلکم کروں گا۔
لاہور میں سمن آباد کالج کے کانوووکیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی وہ فلور ہے، جس میں اپنے حلقے،ملک اور بین الاقوامی بات کر سکتے ہیں،نیشنل اسمبلی پاکستان کی ہو یا کسی اور ملک کی،حکومت اور اپوزیشن دونوں ساتھ چلتی ہے،یکطرفہ کارروائی کسی ملک میں نہیں ہوتی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ احتجاج ایوان کا حصہ ہے،ایوان میں باربار نازیبا الفاظ پر روکتا ہوں،سب سے گزارش کرتا ہوں،حد سے نہ بڑھیں اورذاتیات پر نہ اتریں۔
پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے متعلق سوال پرایاز صادق نے جواب دیا کہ وہ اسمبلی کی تک محدود ہیں جو سڑکوں پر آ رہے ہیں،ان سے ہی پوچھیں۔